ملتان؛ ڈپٹی کمشنر کا صفائی صورتحال کی چیکنگ کیلئے شہر کا ہنگامی دورہ

18

ملتان،29 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے صفائی صورتحال کی چیکنگ کیلئے شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور جناح پارک ویسٹ ٹرانسفر سٹیشن پر صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے  ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران، سینٹری ورکرز سے ملاقات کی اور انکو شاباش دی۔ انہوں نے شکایات رجسٹر پر درج نمبروں پر شہریوں سے بات کی اور فیڈ بیک لیا اور کہا کہ شہر کو زیرو ویسٹ کرنے تک کوئی ورکر و افسر گھر نہیں جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے پہلے روز اب تک شہریوں کی 100 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا پہلے روز 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ٹاسک دیا ہے ، لینڈ فل سائٹ پر ہر گھنٹے بعد خندقوں میں آلائشوں کو دفن کیا جارہا ہے۔