ملتان ؛ نواب پور اڈا کے قریب لوڈر رکشہ نہر میں گر گیا

29

ملتان،17 جون (اے پی پی ): میتلہ پل نزد نواب پور اڈا کے قریب لوڈر رکشہ نہر میں  گر    گیا ، جس میں سوار متعدد لوگوں کو نکال لیا گیا ہے  جبکہ تین بچے لاپتہ ہیں۔

اچانک موڑ پر  رکشہ کی بریک فیل ہوئی جس  سے  وہ نہر میں گر گیا۔ ریسکیو کنٹرول روم نے  اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر ریسکیو ایمبولینس ، ریسکیو ریکوری وہیکل اور ریسکیو ٹیمیں بھجوا دیں۔

 ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ لوڈر رکشہ موڑ کاٹتے وقت نہر میں جا گرا ہے جس میں سب لوگ نہر میں گر گئے ہیں۔ رکشہ میں موجود متعدد لوگوں کو نکال لیا گیا ہے  جبکہ تین بچے لاپتہ ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے برقت کارروائی کرتے ہوئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آپریشن کی کمانڈ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ کر رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دو بچوں کی ڈیڈ باڈیز کو ریکور کر لیا گیا ہے جبکہ ایک بچی کو ڈہونڈنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری و ساری ہے۔