ملتان: کمشنر ملتان ڈویژن کا زیر تعمیر کارڈیالوجی توسیعی بلاک، نشتر2 ہسپتال کا دورہ

19

ملتان12، جون ( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے زیر تعمیر کارڈیالوجی توسیعی بلاک، نشتر2 ہسپتال کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں میگا فنڈز فراہم کر رہی ہے۔ایم ایس کارڈیالوجی کو فلوز پر مشینری انسٹال کروائے۔ ہسپتال میں سائن بورڈ،نام کی تختیاں وغیرہ فوری لگائی جائیں۔اس موقع پر ایکسئین بلڈنگ حیدر علی نے بتایا کہ گراونڈ فلور، فرسٹ فلور مکمل کرکے ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کئے جاچکے ہیں۔ہسپتال کا بیرونی کام اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائے گا۔ میپکو کی جانب سے بجلی کنکشن کی انسٹالیشن کا انتظار ہے۔بجلی بحالی کیساتھ ہی ایچ ویک سسٹم انسٹال کردیا جائے گا۔او پی ڈی کے 40 کمرے مکمل کئے جاچکے ہیں۔2 منزلوں پر مکمل دروازے انسٹال کئے جاچکے ہیں۔کارڈیالوجی کا توسیعی بلاک 30 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر اقبال، ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسد اس موقع پر موجود تھے۔ قبل از ایں کمشنر انجینئر عامر خٹک نے سرکاری ہسپتالوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نشتر میں مریضوں،لواحقین کیلئے گائیڈ مقرر کئے جائیں۔ ملک بھر سے آنے والے مریض و لواحقین گائیڈ کی عدم موجودگی پر پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔ نشتر1 کو سولر پینل پر منتقل کرکے فوری فنکشنل کیا جائے۔ کارڈیالوجی بلاک کو سولر پینل پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ کارڈیالوجی توسیعی بلاک میں سائن بورڈ، بلائنڈرز لگائے جا رہے ہیں۔ نشتر2 کے او پی ڈی کو فعال کرنے بارے اقدامات تیز کئے جائیں۔ اجلاس میں وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ، ایم ایس نشتر ڈاکٹر راؤ امجد ،ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر اقبال، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔۔