نوشہرہ ورکاں، ایڈیشنل سیشن جج اشرف علی گوندل کی عدالت سے ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی

20

نوشہرہ ورکاں، 12 جون( اے پی پی): ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں   اشرف علی گوندل کی عدالت سے منشیات فروش کو دفعہ نائن سی کے مقدمہ میں ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

مجرم عبد المجید  کے خلاف تھانہ تتلے عالی میں ساڑھے پانچ کلو چرس رکھنے کے الزام میں 53/22 مقدمہ درج ھوا اور چالان کے بعد دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج اشرف علی گوندل جرم ثابت ھونے پر مجرم عبد المجید کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ھے۔

اور عوامی حلقوں نے منشیات جیسے گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف درست تفتیش اور عدالتی فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ھے۔