میر پور خاص، پاک فوج کے خلاف سازشیں اور گھٹیا الزامات ناقابل برداشت ہیں، رہنما مسلم لیگ فنکشنل

4

میرپورخاص۔یکم جون ( اے پی پی) حروں کے روحانی پیشوا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کی ہدایات احکامات کی روشنی میں میرپورخاص میں مسلم لیگ فنکشنل اور حر جماعت کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ایک بڑی ریلی اسٹیشن چوک سے مسلم لیگ فنکشنل میرپورخاص کے ضلعی صدر مبارک مہر کی قیادت میں نکالی گئی۔

سینکڑوں کی تعداد میں ریلی کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بینرز اٹھاکر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر فقیر مبارک مہر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہم پاکستانیوں کی بقا ہے اور ملک کی داخلی و خارجی راستوں پر ہماری حفاظت پر معمور ہمارے آفیسر ز اورجوان دہشتگردوں سے لڑائی میں شہادتوں کے جام نوش کر رہے ہیں۔ ہم اپنے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج پاکستانی عوام کی ریڈ لائن ہے اور ہم کسی صورت میں اپنے محافظوں کے خلاف سازشیں اور گھٹیا الزامات برداشت نہیں کرسکتے اور اس کے علاوہ فتنہ پھیلانے والے بھی برداشت نہیں ہیں۔