نوشہرہ ورکاں،بانی پریس کلب میاں عبدالوکیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

7

نوشہرہ ورکاں، 07 جون( اے پی پی): بانی پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں میاں عبد الوکیل 75 سال کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی نماز جنازہ میں شرکت اور دعا کے بعدآہوں اور سسکیوںسے نوشہرہ ورکاں کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرحوم نے صحافتی میدان شامل ہو کر برسوں کام کیا اور نوشہرہ ورکاں سے نمائندگی کرتے ہوئے علاقائی مسائل کو ہمیشہ اجاگر کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔1987 ءمیں پریس کلب نوشہرہ ورکاں رجسٹرڈ کرایا گیا ، سابق چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں میاں عبد الوکیل کی نماز جنازہ میں خاندان رشتے داروں ،دوست احباب،اراکین پریس کلب و دیگر صحافیوں،سماجی ،سیاسی اورمذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔