نوشہرہ ورکاں اے سی آفس میں ماہوار عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

35

نوشہرہ ورکاں  01 جون ( اے پی پی):  وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر نوشہرہ ورکاں اے سی آفس میں ماھوار عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔ اس مقصد کیلئے تمام محکموں کے ہیڈز عوامی خدمت کچہری میں شرکت کرنے والوں میں انچارج لینڈ ریکارڈ آفس، قانوگو کیپٹن نسیم ، سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی  اور دیگر شامل تھے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے  کہا کہ حکومتی ہدایات پر ہرماہ کے پہلے اور دوسرے ورکنگ ڈے پر عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاجاتا ھے اور سائلوں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جاتے ھیں، اس موقع پر محکموں کے ہیڈ کی شرکت بھی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ سائلوں کو دربدر نہ جانا پڑے بلکہ ایک ہی جگہ تمام مسائل حل ہوسکیں۔