پشاور،29 جون(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نماز عیدالاضحٰی آج صبح گورنر ہاؤس میں ادا کی۔
نگران صوبائی وزیر آبپاشی فضل الہی، وزیر اعلٰی کے مشیر برائے جیل خانہ جات حاجی ہدایت اللہ خان آفریدی، کمشنر پشاور محمد زبیر، اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا مرتضٰی خان کے علاوہ دیگر سرکاری حکام سمیت سیاسی و سماجی اراکین نے بھی گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی و خوشحالی،قومی یکجہتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کیبعد گورنر نمازیوں میں گھل مل گئے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔











