پتوکی؛ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، پانچ افراد زخمی

34

پتوکی،14 جون (اے پی پی ): پتوکی کے علاقہ پھولنگر بائی پاس پر غنی گیس کے قریب نامعلوم کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر جس کے نتیجہ میں بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسكیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پھولنگر ٹراما سنٹر منتقل کردیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا ۔زخمیوں میں دو سالہ سویرا ،چھ سالہ عبد الرحمن ،چودہ سالہ حمزہ ،چالیس سالہ شوکت اور 37سالہ نسرین شامل ہیں۔