پشین؛خدمت خلق کے جذبے سے سرشار لوگ معاشرے کا اثاثہ ہیں،اے ڈی سی شراف الدین ترین

23

پشین،17جون( اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)  پشین شراف الدین ترین نے کہا ہےکہ خلق خدا کی خدمت کرنے والے لوگ معاشرے میں اچھے لفظوں میں یادرکھے جاتے ہیں جو لوگ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کےلیے مصروف عمل ہیں وہ حقیقتاً معاشرے کا اثاثہ ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن (انٹرنیشنل ) کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل پشین کے قیدیوں میں عید کپڑے تقسیم کے موقع پر کیا۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) حفیظ اللہ کاکڑ ،ڈی ایس پی حاجی عبداللہ ،جیلر نصیب اللہ،نصیب اللہ آغا،محمد انور طوفانی  اور دیگر بھی موجود تھے۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حفیظ اللہ کاکڑ نے کہاکہ قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کی خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت بھی عبادت ہے۔

 سید نصیب اللہ آغا نے کہاکہ قیدی بھائیوں کی اصلاح کرکے انہیں بھی کارمد شہری بنانے کی ضرورت ہے۔