اسلام آباد،1جون (اے پی پی):نو مقرر چیف جسٹس وفاقی شرعی کورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان نے بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی کورٹ حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس وفاقی شرعی کورٹ سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان کے سریمونیئل حال میں علی ٰالصبح منعقد ہوئی۔ تقری حلف برداری میں سپریم کورٹ ججز، لاء افسران، وکلاء اور عدالتی سٹاف نے شرکت کی۔
چیف جسٹس وفاقی شرعی کورٹ جسٹس اقبال حمید الرحمان کو صدر مملکت کی منظوری سے تین سال کیلئے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج بھی رہ چکے ہیں ۔











