ڈیرہ غازی خان؛ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا

78

ڈیرہ غازی خان،10جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کو ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے ہسپتال کے شعبہ جات،آپریشنز،

ایمر جنسی،آلات سرجری،میڈیسن،سکیورٹی ودیگر امور پر تفصیلی بریفنگ  دی۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے شہریوں کے علاج معالجہ پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے،ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کےمسیحاہیں وہ ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں،ڈی ایچ کیو کو ڈویژن کا ماڈل ہسپتال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو کی تمام ترضروریات،تفصیلات،ایشوز،مریضوں کے علاج معالجہ،میڈیسن کی فراہمی سمیت تمام امور کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی،میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نجیب الرحمن اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری بھی انکے ہمراہ تھے۔