اسلام آباد، 17 جون (اے پی پی ):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں گندھارا کے عظیم تاریخی ورثے کے بارے میں آگاہی کے لیے کلاسیکل ڈانس پیش کیا گیا،بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے گندھارا کے مختلف ادوار کی عکاسی کی گئی۔گندھارا سیاحت پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے بریفنگ دی۔
اس موقع پر نیپال، جاپان، سری لنکا، کینیا، جرمنی، جارڈن کے سفارت کاروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سفارت کاروں کے اعزاز میں گندھارا کے 50 مقامات کی ثقافتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ نمائش میں بدھ مت کے تاریخی دور کی اشیاء کی عکاسی کی گئی۔











