گوجرانوالہ؛عید الاضحٰی کے دوسرے روز صفائی آپریشن جاری

25

گوجرانوالہ، 30جون (اے پی پی): عید الاضحٰی کے دوسرے دن جی ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن جاری، صبح 6 بجے سے 12 بجے تک 975 ٹن اور کل دو روز میں 6ہزار آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن رات گئے جاری رہا۔

 سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کے مطابق عید الاضحٰی کے پہلے روز  3001 ٹن سے زائد ویسٹ اور آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی ہیں، آلائشوں کو شہر میں قائم 6 عارضی ٹرانسفر سٹیشنز سے بڑے ڈمپرز کے ذریعے بکھڑے والی ڈمپ سائٹ پر منتقل و ڈمپ کیا گیا، اب تک عید الاضحٰی صفائی آپریشن کے دوران 2 روز میں 6 ہزار ٹن کے قریب آلائشیں اور ویسٹ ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آلائشوں سے متعلق پہلے روز 142 شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری حل کیا گیا۔

 دوسرے روز اب تک 46 شکایات موصول، 28 حل اور 18 حل کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں، ہماری ہیلپ لائن 1139، ضلعی و صوبائی کنٹرول روم اور دیگر ذرائع سے موصول تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔