شکرگڑھ،30جون(اے پی پی): شکرگڑھ میں عید قرباں کے دوسرے روز بھی فرزندان توحید سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو اللہ تعالی کی راہ میں قربان کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شکرگڑھ میں مہنگائی کے باعث رواں سال اجتماعی قربانیوں کی طرف رجحان دیکھا گیا، قرب الہی کے حصول کیلئے ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو قربان کیا جا رہا ہے، جو لوگ گذشتہ روز قربانی نہیں کر پائے آج عید کے دوسرے دن مقدس فریضہ سر انجام دینے میں مصروف ہیں۔
قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان تیار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غرباء اور مسکینوں میں گوشت تقسیم کر کے مسلمان قربانی کی حقیقی روح کے مطابق عمل کر رہے ہیں۔











