گوجرانوالہ ریجن میں نام نہاد ایجنٹوں کو نرغے میں لانے کے لیے 6 ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے

16

نوشہرہ ورکاں 19 جون( اے پی پی): یونان کشتی حادثہ میں ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں سٹی اور مضافات سے سمندری سفر کے دوران کشتی حادثہ میں لا پتہ ھونے والے 22 سے زائد افراد کے اھل خانہ انتہائی غمزدہ ھیں اور سمندری لہروں کی نظر ھونے والے چشم و چراغوں کے محفوظ ھونے کی نوید کے انتظار میں ھیں۔

نوشہرہ ورکاں سٹی سے  مرحوم رشید منہاس کے بیٹے بابر منہاس اور نواحی مضافات ۔منگوکی ۔ چک پاکھر ۔میلو ورکاں ۔کڑیال کلاں ۔ بھاکرانوالی ۔نتھو سیویا ۔فاروق آباد فتح پوری گاؤں ۔اور دیگر دیہات سے بائیس سے زائد نوجوانوں کے کشتی حادثہ میں لا پتہ ھونے کے بعد درجنوں گھرانے سوگ میں گھرے ھوئے ھیں اور نام نہاد  و کمیشن مافیا ایجنٹوں کے گرد ایف آئی اے گوجرانوالہ اور گجرات حرکت میں آ گیا ھے اور مقدمات درج کر کے ایک ایجنٹ کو گوجرانوالہ ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ھے۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ قیصر بشیر مخدوم کا کہنا ھے کہ گوجرانوالہ ریجن میں نام نہاد ایجنٹوں کو نرغے میں لانے کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ھیں اور انہیں انجام تک پہنچایا جائیگا  وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز  کی  جانب سے کشتی واقعہ پر لا پتہ اور جاں بحق ھونے والے نوجوانوں  کے افراد خانہ سے افسوس اور اظہار ھمدردی کیے جانے پر  حادثہ میں لا پتہ ھونے والے افراد کے اھل خانہ کا کہنا ھے کہ حکومت وقت انکے لا پتہ نوجوانوں کے اوپر گزرے ھوئے حالات اور  حقائق کو منظر عام پر لا کر انکے چشم و چراغ جس کیفیت میں بھی ھیں واپس لایا جائے،