گورنر ہاؤس پشاور میں عوام علاقہ کی آمد کا سلسلہ جاری، عوام کی گورنر سے ملاقات

16

پشاور،30جون(اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی آج عید کے دوسرے روز گورنر ہاؤس آنیوالے  پشاور کے مکینوں سے عید ملے کیونکہ گورنر ہاؤس آج عید کے دوسرے دن عوام کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

گورنر حاجی غلام علی علاقہ کی عوام کے ساتھ گھل مل گئے، بچے اور جوان گورنر کے ساتھ تصاویر بنانے میں مصروف تھے جبکہ گورنر ہاؤس کیجانب سے مہمانوں کی خاطر تواضع بھی جاری رہی۔

گورنر سے عید ملنے کیلئے گورنر ہاؤس آنیوالوں میں نگران صوبائی وزراء،مختلف سرکاری و غیر سرکاری ملازمین، تاجر برادری کے نمائندے، عمائدین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔