اوکاڑہ،05جولائی (اے پی پی):چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آ ج 10 بجے دفترڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن برائے انکوائری تفتیش مقدمہ نمبر05/23 طلب کیا گیاتھا دفتری اوقات تک اینٹی کرپشن کا عملہ انتظار کرتا رہا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق بشریٰ بی بی اور اس کے بھائی احمد مجتبیٰ وٹو کو دو دفعہ نوٹس جاری کئے جو کہ اینٹی کرپشن کی طرف سے طلبی نوٹس زمان پارک،۔بنی گالہ اور کوئیکی بہاول تحصیل دیپالپور رہائش گاہوں پر چسپاں کئے گئے۔ ڈپٹی ڈائرکٹر اینٹی کرپشن ملک تصورعلی نے کہا کہ عدم پیروی اور غیر حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔











