اسلام آباد،11 جولائی (اے پی پی ): پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثہ کے احیاء کے موضوع پہ ‘عالمی گندھارا کانفرنس’ اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ویتنام، تھائی لینڈ، نیپال، ملائیشیا سمیت مختلف ممالک سے بدھ مت پیروکاروں نے شرکت کی ، کانفرنس 12 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس کا مقصد ثقافتی سفارتکاری اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دو روزہ کانفرنس کا آغاز کیا
وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ مذہبی سیاحت کا فروغ، پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھانے کا ذریعہ ہے۔انہو ں نے کہا کہ خواہش تھی فیتھ ٹوارزم سے پاکستان آگے جائے، عالمی کانفرنس پاکستان کو بدھ مت اکثریتی ممالک کے مزید قریب لانے کی ایک کڑی ہے۔
مبصرین نے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ، مقامی افراد میں مذہبی مقامات کی اہمیت اجاگر کرنے پر زور دیا۔
سیمینار کے دوسرے روز 12 جولائی کو ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی اختتامی خطاب کریں گے، 12 جولائی کو بین الاقوامی شخصیات کو ٹیکسلا میوزیم اور تاریخی مقامات کا دورہ کروایا جائے گا۔12 جولائی کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ثقافتی تقریب بھی منعقد ہوگی۔
13 جولائی کو بین الاقوامی شخصیات کو پشاور میوزیم،تخت بائی مردان کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ پی این سی اے میں گندھارا میڈیا ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب بھی عالمی گندھارا کانفرنس کا حصہ ہے، گندھارا پر بہترین رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔غیر ملکی مہمان عشائیہ کے موقع پر صدر مملکت سے ملاقات بھی کریں گے۔











