اوکاڑہ،06جولائی (اے پی پی): مشیر وزیر اعلیٰ کنور محمد دلشاد نے جمرات کو یہاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ہے۔
صوبائی مشیر نے جیل کے خواتین وارڈ،جوئینائل وارڈ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل لیاقت علی نے انہیں جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانےوالی سہولیات ،جیل کی سیکیورٹی ،قیدیوں کو ہنر سکھانے کے لئے کئے گئے اقدامات اور جیل ریفارمز سے متعلق بریفنگ دی ۔











