اوکاڑہ،08جولائی(اے پی پی): شہر اور مضافات میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی وہاں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، سڑکوں پر بارش کے پانی میں راہگیروں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف سے مطالبہ کیا ہے کہ اوکاڑہ شہر سے پانی کے فوری نکاسی کا انتظام کیا جائے۔











