کلرسیداں؛ایس ٹی او منیر نے ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کر دیا

59

 کلرسیداں،08جولائی(اے پی پی): ایس ٹی او منیر نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کلرسیداں میں ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کر دیا  ہے، جس کیبعد پہلے کی نسبت انتہائی کم فیس میں شہریوں کو  جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کار ڈرائیونگ سیکھائی جائے گی جبکہ گاڑیوں کی مینٹینس، پریکٹیکل ٹریننگ، ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچرز، روڈ سیفٹی لیکچرز بھی دئیے جائیں گے۔

 ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹر کے افتتاح پر شہریوں نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان، کلرسیداں ٹریفک پولیس و دیگر کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔