اوکاڑہ؛ ہم نے محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،ڈی پی او منصور امان کی صحافیوں کو بریفنگ

20

اوکاڑہ،20جولائی(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان کے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام انتہائی ادب و احترام اور عزت کا والا مہینہ ہے جوتمام مکتبہ فکر کے لئے ایک جیسی اہمیت رکھتا ہے،ہم نے محرم الحرام    کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر اگر امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے تو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جس کے لئے ہم نے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے جو 24 گھنٹے شرپسند عناصر پر نظر رکھے گا۔

ڈی پی او منصور امان نے مزید کہا کہ اس مہینے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں آپ سب کا تعاون بھی درکار ہے۔