ملتان؛ ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑی کارروائی ، 4500 من گندم تحویل میں لے لی  گئی

12

ملتان،20جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض جتالہ نے گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4500 من گندم تحویل میں لے  لی ہے ۔

 اس بارے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض جتالہ نے بتایا کہ جلالپور خاکی گودام میں گندم ذخیرہ کی گئی تھی۔ ڈی سی ملتان عمر جہانگیر کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات ہیں،4500 من گندم تحویل میں لیکر گودام سربمہر کردیا گیا ہے۔