اوکاڑہ۔ 04 جولائی (اے پی پی):طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ میں پولیس کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کیلیے لوئر کلاس کورس کا آغاز کردیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق زیر تربیت تمام ٹرینیز کو جدید تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے لوئر کلاس ٹریننگ سکول کا دورہ کیا جہاں پر ٹرینیز کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہو ں نے انسٹرکٹرز سے میٹنگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ٹریننگ کے معیار اورڈسپلن کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائےاور 17 ہفتوں پر محیط کورس میں 102 افسران کو تربیت دی جائے گی۔











