نوشہرہ ورکاں04 جولائی( اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور پنجاب کے بیشتر اضلاع و تحصیلوں میں دھان کی فصل کی بوائی کا سلسلہ تیزی سےجاری ھے۔ نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ایکڑ پر دھان کی فصل کاشت کی جاتی ھے اور حالیہ بارشںوں کا سلسلہ انتہائی بر وقت اور مفید ھے۔ دھان کی فصلوں کی بوائی کے وقت نہری پانی ٹیلوں پر میسر نہیں ھوتا اور کاشتکار مہنگی بجلی اور تیل جلا کر اپنی ذاتی موٹروں سے پانی کی ضرورت پوری کرنے میں لگے ھوئے ھیں۔
نوشہرہ ورکاں اور علاقہ بھر میں چاول کی بہترین قسم سپر باسمتی۔کے علاوہ 1509 ۔سپرفین ۔اری 86 ۔اور دیگر ورائٹی کاشت کی جاتی ھے اور حالیہ دنوں میں اری 86 چاول کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ھے اور زمیندار و کاشتکار دن رات اس کام میں مصروف عمل ھیں۔ کاشتکار بعض ایریاز میں نہری پانی میسر نہ ھونے کی صورت اپنی ذاتی موٹریں لگانے پر مجبور ھیں اور بھاری اخراجات کا سامنا بھی کر رھے ھیں اور جہاں مہنگائی کا طوفان عوام پر مسلط ھے وھاں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے والے مزدوروں کی لیبر بھی دوگنا ھو گئی ھے











