اوکاڑہ،03جولائی (اے پی پی): صدر اوکاڑہ پریس کلب کی کال پر سویڈن میں قران پاک کی بےحرمتی کے خلاف اوکاڑہ کی صحافی برادری، وکلا برادری سول سوسائٹی، انجمن تاجران، انجمنِ آڑھتیاں سبزی منڈی، موباٸل فون ایسویسی ایشن، سیاسی قیادت اور جماعت اسلامی سراپا احتجاج اوکاڑہ پریس کلب کی زیرِ قیادت سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ ساتھ تاجروں صحافیوں وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا نے سویڈن حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔احتجاجی ریلی کالج روڈ تحصیل روڈ سے ہوتی ہوئی اوکاڑہ پریس کلب چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں صدر اوکاڑہ پریس کلب شیخ شہباز شاہین، واٸس چیٸرمین اوکاڑہ پریس کلب سلمان قریشی، صدر انجمن تاجران شیخ محمد ریاض ، صدر انجمنِ آڑھتیاں چوہدری محمد اشرف، صدر انجمن موباٸل فون ایسوسی ایشن رضوان بھٹی، منیب بن مسعود، سلمان اظہر، سلمان امین، اقلیتی طبقہ کے نماٸندہ عبید پادری اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا قرآن مجید کی بےحرمتی پر سویڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے عالمی سطح پر ایسے اقدامات اٹھائے جانے چاہیے کہ کسی کو قران مجید سمیت مقدس کتابوں اور انبیاء کرام کی توہین کی جرات نہ ہو۔











