نوشہرہ ورکاں، موسلا دھار بارش سے شدید گرمی کے اثرات کا جمود ٹوٹ گیا

61

نوشہرہ ورکاں،03 جولائی (اے پی پی):  نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں سیاہ بادلوں کے ھمراہ  تیز ٹھنڈی ھوا کے جھونکوں کے ساتھ  موسلا دھار بارش سے شدید گرمی کے اثرات کا جمود ٹوٹ گیا گلیاں اور شاھرائیں  برساتی پانی سے بھرگئیں،زرعی ماھرین کا کہنا ھے حالیہ دنوں میں شدید گرمی سے دھان کی فصلوں میں پانی کو لیول رکھنے میں مشکلات کا سامنا چلا آ رھا ھے اور کاشتکار بھی پریشان ھے جبکہ آج کی بارش دھان کی فصلوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ھو گی۔