اوکاڑہ،11جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان سے چیمبر آف کامرس کے وفد نے منگل کو یہاں طیب شہید پولیس لائنز میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ڈی پی او نے کہا کہ صنعت کار ملکی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جس کے لئے اوکاڑہ پولیس تمام بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ پلازوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کررہی ہے تاکہ کاروباری حضرات آزادانہ ماحول میں اپنا کاروبار کر سکیں۔











