پشاور؛ صدیوں پرانا تاریخی قصہ خوانی بازار اور قہوہ، شاندارروایات تاحال جاری

31

 

پشاور، 11جولائی (اے پی پی): تاریخی قصہ خوانی بازار میں کہانی سنانے اور روایتی پشاوری قہوہ (سبز چائے) پینے پلانے کی صدیوں پرانی روایات تا حال جاری ہے۔جنوبی ایشیا کا قدیم ترین بازار ہونے کے ناطے قصہ خوانی کے کھانے کی دکانیں، ہوٹل اور قہوہ فروش بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، ویسے تو قہوہ پشاور کے ہر گھر میں بنتا ہے لیکن جو خوشبو اور ذائقہ قصہ خوانی بازار کی پرانی دکان میں بنے قہوہ کا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

 قصہ خوانی بازار کے محلہ شاہ ولی قتال میں قیام پاکستان سے بھی قبل بنی دکان کے مالک فضل الرحمن نے   بتایا کہ قہوہ اور قصہ خوانی کا آپس میں گہرا تعلق ہے ،اپنے باپ دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گزشتہ متعدد برسوں سے یہ دکان چلا رہا ہوں اور یہ ایک لحاظ سے تاریخی دکان ہے۔