بھکر ؛چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، چھ ہزار چینی کے بیگز برآمد

6

بھکر، 31 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان  نے کہا کہ ضلع میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجہ میں تقریباً چھ ہزار چینی کے بیگز برآمد کیے جاچکے ہیں ۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے دریا خان شوگر ملز کےدورہ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان  نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں جس کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔انہوں  نے کہا کہ ضلع میں چینی رجسٹرڈ ڈیلرز کو دی جارہی ہے تاکہ چیک اینڈ بیلنس کے موثر ومربوط نظام کو برقرار رکھا جاسکے   ۔