بہاولنگر ؛کپاس کی پیداوار کے ڈیٹا کے تصدیقی عمل سے متعلق اجلاس

49

بہاولنگر ،03جولائی( اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت پیر کو یہاں ضلع بھر میں کپاس کی پیداوار کے ڈیٹا کے تصدیقی عمل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا  ۔اجلاس میں کراپ رپورٹنگ اور کپاس کی بوائی کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں منتخب کردہ 250 سیمپل دیہاتوں میں سے 121 کی تصدیق ہوچکی ہے، 5769 کاشتکاروں کو کور کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2022کا 68ہزار 563ایکڑ رقبہ اور 2023کا78ہزار 432ایکڑ رقبہ کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 5 جولائی تک تمام سیمپل دیہاتوں کا تصدیقی عمل پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔