پاکپتن، 20 جولائی (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے فوڈ اینڈ ریسرچ اور ممبر قومی اسمبلی پاکپتن میاں احمد رضا خاں مانیکا نے دیوان فیملی کے درمیان صلح کروا دی۔سجادہ نشین درگاہ بابا فرید گنج شکر دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی اور دیوان پیر عبدالظاہر چشتی فاروقی کے درمیان عرصہء دراز سے ناراضگی چل رہی تھی۔مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی پارلیمانی سیکریٹری میاں احمد رضا خان مانیکا نے دونوں میں ناراضگی ختم کروا کر صلح کروا دی۔چشت اہل بہشت سلسلہ کے دیوان جب ایک دوسرے کے گلے لگے تو فضا حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھی۔











