جوہرآباد،02جولائی(اے پی پی): نور پور کے نواحی گاؤں بوڑانہ والا کے تین نوجوان دریاۓ جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں کی طرف سے ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے ، تینوں نوجوانوں کاتعق ایک ہی خاندان سے ہے۔
بتایا جارہاہے کہ وہ نہاتے ہوئے دریا کے گہرے پانی میں چلے گئے، ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کی تلاش جاری ہے، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور موقع پر پہنچ گے ہیں۔
ڈوبنے والوں میں 15 سالہ محمد عدیل، 12 سالہ عبدالوہاب اور 16 سالہ تیمور شامل ہیں۔نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر گھروں میں کہرام مچ گیا،ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔











