گوجرانوالہ ،پولیس افسران کے اسپیشل بچوں میں خوشیاں بانٹنے کے لئے سی پی او آفس میں تقریب کا اہتمام

15

گوجرانوالہ08جولائی(اے پی پی):  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق افسران اور انکی فیملیز کی ویلفئیر کے لئے تاریخی اقدامات کا سلسلہ جاری۔ پولیس افسران کے اسپیشل بچوں میں خوشیاں بانٹنے کے لئے سی پی او آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے ذہنی و جسمانی چیلنجز میں مبتلا بچوں کا استقبال کیا اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔

 ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق کنسٹیبل کے اسپیشل بچے کی خواہش پر اسے کواڈ بائیک تحفے میں دی گئی،جبکہ  ایک لیڈی کنسٹیبل کے ننھے بچے کی لپ سرجری کروائی گئی۔

علاؤہ ازیں سماعت سے محروم سات بچوں کے کانوں میں آواز کا رس گھولنے کے لئے آلہ سماعت لگوائے گئے۔ بعد ازاں افسران اور انکی فیمیلیز کی گوجرانوالہ پولیس کے حق میں دعائیں اوراظہار تشکر ،اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ پولیس افسران کے اہل خانہ کی ویلفئیر کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔