دریا خان؛ممبران امن کمیٹی محرم الحرام میں امن وامان کیلئے اپناکردار ادا کریں، اسسٹنٹ کمشنر

14

دریاخان،08 جولائی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قصیرانی نے کہا ہے کہ ممبران امن کمیٹی ہمیشہ کی طرح اپناکردار ادا کریں اور دیگر مذہبی وقومی ایام کی طرح محرم الحرام میں مثالی اتحاد ویک جہتی قائم کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں محرم الحرام کے انتظامات  و امن امان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ممبران امن کمیٹی لائسنس داران، منتظمین مجالس، عزا و جلوس، تاجران سمیت تحصیل کے تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ میونسپل کمیٹی نے محرم روٹس پر ضروری مرمت ودیگر تمام کام شروع کردیے ہیں، یکم محرم تک تمام کام مکمل ہوجائے گے۔ واپڈا،صحت، ریسکیوودیگر تمام ادارے اپنے اپنے پلان کے تحت انتظامات کو یقینی بنائیں گے، روٹس سے ہرقسم کی تجاوزات کو ختم کردیاجائے گا۔

 ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ یہاں تمام مکاتب فکر ایک گلدستے کی مانند ہیں، امن وامان اور بھائی چارے کے لئے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے، محرم الحرام میں ان شاء اللہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگااور ایک مثالی ماحول ہوگا۔ ممبران امن کمیٹی، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے رکھے گی۔

 اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی۔