سعودی عرب نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستان کی امداد کی، وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود

10

اسلام آباد، 12 جولائی ( اےپی پی): وزیر مزہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان بھائی چارے کے مظبوط رشتے سے مسلک ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستان کی امداد کی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج سعودی سفارتخانے میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے پاکستان   میں غذائی تحفظ پرو جیکٹ کی افتتاحی تقریب  سےخطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا روز شاہ سلمان بن عبد العزیز کی اعلی بصیرت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی زبردست قیادت کی بدولت آج سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اپنے عروج پر ہیں۔ انہوں نے 2022 میں آنے والے سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر طلحہ نے کہا انسانی بنیادوں پر کی گئی سعودی امداد ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10500 فوڈ پیکٹ کی آج کی امداد بھی متاثرین کے لیے ایک بھرپور تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا اس سال میں نے حج کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ حالیہ انتظامات انتہائی شاندار تھے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی امداد پر سعودی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ ان کی موجودگی میں دو طرفہ تعلقات میں بہت کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اپنے خطاب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بتایا کہ کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 2024/23 کے لیے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔  کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈریلیف سنٹر (KSrelief) نے پاکستان کے تمام صوبوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے چار مرحلوں میں (10013 ٹن کے 105.000 فوڈ پیجز کی تقسیم کر رہا ہے۔ اس پروجیکٹ سے پاکستان کے چاروں صوبوں کے 40 اضلاع میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ امداد سندھ کے 13 اضلاع، بلوچستان کے 10 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع، گلگت بلتستان کے 3 اضلاع پنجاب کے 2 اضلاع  میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ اس امداد کی پروجیکٹ سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 735000 افراد مستفید ہوں گے ۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خرد و نوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیک 95 کلو گرام پر مشتمل ہے جس میں 80 کلو فائن آٹا، 5 کلو گرام دال چنا، 5 لٹر کوکنگ آئل اور 5 کلو گرام چینی شامل ہیں۔