سنی علماءکونسل ضلع پشین کے زیراہتمام یوم شہادت حضرت عمر فاروقؓ حوالے سے احتجاجی ومطالباتی جلوس

41

پشین، 21 جولائی(اے پی پی):سنی علماءکونسل ضلع پشین کے زیراہتمام یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے احتجاجی ومطالباتی جلوس کااہتمام کیا گیا،جلوس کے شرکاء نے بینر اٹھا کر شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا۔

سنی علماءکونسل ضلع پشین کے صدر مولانا محمدرمضان فاروقی مفتی  نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام ہائے وفات وشہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیاجائے اور ناموس صحابہ بل کو فی الفور سینیٹ سے پاس کرکے قانون کاحصہ بنائیں اور کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں  ہیں ۔

مقرین نے یوم شہادت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے  پیغام دیتے ہوئے کہا راجح قول کے مطابق  “یکم محرم الحرام” عدل و انصاف کا پیکر، خلیفہ دوئم، مُرادِ رسول ﷺ حضرت سیدنا عمر بن خطابؓ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یومِ شہادت ہے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام سنتے ہی ذہن میں جو سب پہلی بات آتی ہے وہ آپ ؓ  کی بہادری اور مثالی نظام حکومت ہے حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ تاریخ اسلام کی ایسی شخصیت ہیں جن کا دورِ خلافت قیامت تک کے آنے والے حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے آپ ؓ  نے اپنی سیاسی بصیرت سے اسلامی سلطنت کو وسعت دے کر تقریباً ۲۳ لاکھ مربع میل تک پھیلایا اور اپنے دس سالہ عہدِ خلافت میں بڑی بڑی سلطنتوں کو اپنے زیرِ نگیں کیا۔