سیالکوٹ، 29 جولائی (اے پی پی): یوم عاشور کے موقع پر مرکزی جلوس امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں سے برآمد ھوگیا ھے،جلوس میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ھے،ضلع بھر میں 87جلوس اور 77 مجالس منعقد ھوئے،مرکزی جلوس امام بارگاہ دربتول اڈا پسروریاں سے برآمد ھوا جبکہ قدیمی جلوس امام بارگاہ مستری عبداللہ سے برآمد ھوکر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ھے ،مرکزی جلوس نماز مغربین کے بعد اپنے مقررہ راستوں سے ھوتا ھوا دوبارہ امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں اختتام پزیر ھوگا جبکہ قدیمی جلوس چوک امام صاحب پہنچ کر اختتام پزیر ھوگا۔یوم عاشور کے موقع پر سویڈن اور ڈنمارک کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف عزادار ھاتھوں میں قرآن اٹھائے احتجاج کررھے ھیں۔پولیس ترجمان کے مطابق جلوس کی نگرانی کے لئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار،ایلیٹ فورس،قومی رضاکار،اور ریسکیو اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ھیں ۔جلوس کی سکیورٹی تین حصار میں تقسیم کیا گیا ھے،جلوس میں داخل ہونے والے اعزاداروں کی مکمل جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی جارھی ھے۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستے خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیاگیاہے۔ جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جارہی ہے۔ ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیاھے، جلوس کے راستوں میں چھتوں پرماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔ ٹریفک کے لئے متبادل راستوں کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں رینجرز کو طلب کیا جائے گا۔ یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔











