سی سی پی او لاہور کا امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا

19

اہور27جولائی ( اے پی پی ): سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ اور شمالی کینٹ کے علاقوں میں امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کامعائنہ کیا۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بارش کے نتیجے میں جلوسوں کے راستوں سے پانی کی جلد از جلد نکاسی کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے سیکورٹی کے امور بارے بھی دریافت کیا۔

بعدازاں سی سی پی او نے داتادربار کا دورہ کیا، سیکورٹی امور کا جائزہ لیا اور غسل کی تقریبات سے متعلق بریفنگ لی۔ ایس پی(سٹی) حمزہ امان اللہ، ڈی ایس پی (اسلام پورہ) نوید اکمل اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔