صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی ایتھانول انڈسٹری کے وفد سے ملاقات

18

لاہور 12 جولائی(اے پی پی) : صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ایتھانول انڈسٹری کے تجدید لائسنس، اوقات کار، سیلری، پرمٹ،فیکٹریوں کی بندش اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی ۔اجلاس میں سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ ،سیکرٹری ایکسائزمختار مسعود، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔  پاکستان ایتھانول مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے چوہدری محمد وحید، شیخ محمد سعید اور دیگر نے اجلاس میں تجدید لائسنس کے لئے درکار ڈاکومنٹس کم کرنے پر اتفاق آور  فیکٹریوں میں آنے والے ملازمین کی تعداد اور رولزکے مطابق سیلری کی ادائیگی پر بھی اتفاق   ہوا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت کسی صورت فیکٹریوں کی بندش نہیں چاہتی، صنعتکاروں کے جائز مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں سیکرٹری ایکسائز ایتھانول مینو فیکچرز کے ساتھ  بیٹھ کر مسائل حل کریں، وفد نے ایتھانول مینو فیکچرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔اور مطالبہ کیا کہ تجدید لائسنس کا آٹومیٹک سسٹم ہونا چاہئیے۔