عارف والا، 26 جولائی ( اےپی پی):عارف والا 7 محرم الحرام شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کے جھولا کا جلوس مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک عارفوالا سے برآمد ہوا جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر ریلبازار پہنچا جہاں پر عقیدت مند اہلبیت نے ماتم کرکے پرسا دیا جبکہ نامور نوحہ خواں علی حسین ہمدانی و ہمنوا نے نوحہ خوانی کی جلوس کے تمام راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جلوس میں میونسپل کمیٹی کا عملہ ، ریسکیو 1122 کا عملہ اور محکمہ واپڈا کا عملہ بھی ساتھ تھا۔ جلوس مقرر کردہ راستوں پرانی سبزی منڈی،ریلبازار، جناح چوک اور تھانہ بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
فاروق











