عارف والا ، یوم عاشور، مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک عارفوالا سے علم ۔ تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد

26

عارف والا ، 29 جولائی ( اےپی پی): یوم عاشور نواسہ رسول و جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ و جانثار ساتھیوں کی شہادت کے سلسلہ میں مرکزی امام بارگاہ دربار اہلبیت ڈی بلاک عارفوالا سے علم ۔ تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جلوس مقرر کردہ روٹس سے گزر کر ریلبازار پہنچے جہاں پر عقیدت مند اہلبیت نے ماتم اور زنجیر زنی کرکے پرسا دیا نوحہ خوانی بھی کی گئی جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر بعد از نماز مغربین کو کربلا حسینیہ عسکریہ لاری اڈا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جلوس کے تمام راستوں کو کارڈن آف کرکے پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی  ۔ جلوس کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف ۔ ایمبولینس۔  ٹی ایم اے عملہ اور واپڈا اہلکار بھی موجود ہیں۔