عارف والا ؛ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ کا قیام

21

عارف والا، 29 جولائی(اے پی پی): دریائے ستلج کے کنارے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے مختلف مقامات پر  الخدمت فاؤنڈیشن  نے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے  ریسکیو 1122 کے اشتراک سے سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ میں دو عدد موٹربوٹ ، ایک ڈائیگناسٹک ، میڈیکل یونٹ اور ایک ایمبولینس فوری طور پر فراہم کردی گئی ہے۔

 الخدمت فاؤنڈیشن  عارفوالا کے ضلعی سرپرست اعلیٰ عبدالرزاق خلیل اور ضلعی صدر رانا عبدالرؤف اور ضلعی جنرل سیکرٹری رانا معروف خاں نے بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کیلئے میدان میں آئی ہے،  سیلاب زدگان افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ  طبی امداد سمیت خوراک فراہم کرنا بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ دریائے ستلج میں ڈھولہ کے مقام پر  چوتھا بند ٹوٹنے سے قریبی آبادیاں لپیٹ میں آگئیں ریسیکیو 1122 اہلکاروں نے سیلابی پانی کی لپیٹ میں آنے والے متاثرین خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقلی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔