علم تعزیہ اور ذوالجناح کا سب سے بڑا جلوس آستانہ عالیہ جوہر نظامی جوہرآباد سے نکالا گیا

26

جوہرآباد، 29 جولائی(اے پی پی):ضلع خوشاب مین یوم عاشورہ پوری مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔علم تعزیہ اور ذوالجناح کا سب سے بڑا جلوس آستانہ عالیہ جوہر نظامی جوہرآباد سے نکالا گیا جبکہ لیبر کالونی نسیم کالونی عظمت کالونی سے بھی جلوس نکالے گئے۔ خوشاب شہرسے تین بڑے جلوس آستانہ شیرازیانوالہ،داروغہ والااور سیداں والا سے برآمد ہوئے، تینوں بڑے جلوس جامع مسجد چوک پہنچیں گےجلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،رینجرز کے جوان پولیس کی معاونت کر رہے ہیں ۔ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم جلوسوں کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔

خوشاب میں تینوں بڑے جلوس کربلا حسینہ ٹرسٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے جبکہ جوہرآباد سے برآمد ہونےوالے جلوس امام بارگاہ حسینیہ میں جاکر اختتام پزیر ہوگا۔ ضلع خوشاب میں کل 77 جلوس جن میں 04 کیٹگری A کے، 06 کیٹگری B کے اور 67 کیٹگری C کے جلوس شامل ہیں جبکہ کل 97 مجالس جن میں 01 کیٹگری A کی، 01 کیٹگری B کی اور 95 کیٹگری C کی مجالس شامل ہیں۔ یوم عاشورہ کے جلوسوں کے دوراں خوشاب پولیس کے 1200 سے زائد پولیس افسران و جوان جن میں ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور ٹریفک سٹاف کے اہلکار شامل ہیں سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جبکہ پولیس کو رینجرز کی معاونت بھی حاصل ہے۔ جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے چھتوں پر ڈیوٹی پرپولیس  اہلکار مامور ہیں اور تمام داخلی و خارجی راستوں کو قنات، خاردار تار اور بیریئر لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ جلوسوں کے روٹس کی بذریعہ CCTV کیمرہ جات لائیو مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

شائستہ ندیم ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے 03 ٹیئرز میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور جلوس انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ رضاکار جن کو خوشاب پولیس کی جانب سے ٹریننگ دی گئی ہے لوگوں کی جامع تلاشی کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی دے رہے ہیں،روٹ جلوس کے اطراف  کی  گلیوں کو خاردار تار، بیریئر اور قنات لگا کر بند کیا گیا ہےجلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چھتوں پر بھی پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا ہےشائستہ ندیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے یوم عاشور پر خوشاب اور جوہرآباد میں نکالے جانے والے کیٹگری “A” کے جلوس کا وزٹ کیا۔ سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت سے متعلق بریف کیا اور جلوس کے اختتام تک الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔