اوکاڑہ،29جولائی(اے پی پی): یوم عاشور کے سلسلہ میں جنرل بس سٹینڈ نئی آبادی اور بوہڑ والی گلی سے دو بڑے جلوس برآمد ہوئے۔ جلوسوں میں عزاداران نوحہ خوانی کے ساتھ سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر رہے ہیں۔جلوسوں میں مردوں کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی ماتم میں شامل ہے۔پولیس کی طرف سے سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے جلوس کے راستوں کے ارد گرد خاردار تاریں لگاکر بند کیا گیا اور جلوس کے راستوں پر اونچی عمارات پر سنائیپر تعینات ہیں جبکہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے الیٹ فورس کے مسلح دستے شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔











