قصور۔ 29جولائی(اے پی پی): آج یوم عاشورہ کے موقع پرڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی کاڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ،مانیٹرنگ کے عمل‘ سٹاف کی حاضری و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنرقصور نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں کے راستوں پر انتظامات کی نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی نے بتایاکہ ضلعی کنٹرول روم سے مرکزی جلوسوں کے روٹس و مجالس کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ کنٹرول روم میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ایمرجنسی 1122، واپڈا، سوئی گیس، ہیلتھ، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کا سٹاف تعینات کیا گیا ہے‘ کنٹرول روم میں 200 سے زائد جدید سی سی ٹی وی کیمروں سے محرم سرگرمیوں کی نگرانی کی جاری ہے۔











