ملتان، 29 جولائی( اےپی پی): واسا کی جانب سے جلوس روٹس پر نکاسی آب کا آپریشن بلاتعطل جاری و ساری ہے۔ ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش کا شہر کے مختلف علاقوں،ڈسپول اسٹیشنز کا دورہ کیا۔جلوس روٹس ،شاہراوں سےنکاسی آب کے لیے جاری آپریشن کا معائنہ بھی کیا اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژن کیجانب سےبارش کے حوالے سے رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کی گئی اور چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر سب سے زیادہ 63ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی گیا اور پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور بارش کے دوران انڈر پاس کو کلئیر رکھا گیا ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش نے کہا کہ مزید بارشوں کی پیشگوئی پر افسران و سٹاف الرٹ رہیں۔











