قصور،یکم جولائی(اے پی پی): عیدالاضحی کے تیسرے روز شہریوں کے اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیرسپاٹے جاری ہیں، ضلع قصورکے تفریحی مقامات قصورگارڈن پارک اورفن ول پارک قصور میں خواتین اوربچوں نے خوبصورت رنگ برنگے ملبوسات پہنے ہوئے تھے جہاں پر بچوں نے اپنی فیملیزکے ساتھ خوب موج مستی کی اورہلہ گلہ کیا،مختلف جھولے لئے، ٹرین کی سیرکی،الیکٹرانک جھولوں اورڈاجنگ کاروں میں بیٹھ کر خوب لطف اندوز ہوئے۔
عیدالاضحی کے موقع شہریوں کا پارکوں میں اپنی گھر والوں کے ہمراہ آنا عیدکی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے اور صحتمندمعاشرے کے قیام کیلئے سیروتفریح بہت ضروری ہے۔ موجودہ ماحول میں اپنی اوراپنے بچوں کو تندرست اورصحتمند زندگی کیلئے ایسی تفریح کااہتمام کرناضروری ہے۔











