سیالکوٹ؛ وزیر دفاع خواجہ آصف  شدید گرمی کے موسم میں موترہ نہر پہنچ گئے ، ڈوبکیاں لگائی، تیراکی بھی کی

49

سیالکوٹ،01جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف شدید گرمی کے موسم میں اپنے رہائشی ضلع سیالکوٹ  میں موترہ نہر پہنچ گئے، جہاں وزیر دفاع نے موترہ نہر کے پل پر چڑھ کر بلندی سے نہر میں چھلانگ لگائی اور ڈوبکیاں لگانے لگے۔انہوں نے بہترین تیراکی کر کے سب کو حیران کردیا کہ وہ تیراکی کے بھی ماہر ہیں۔

وزیر دفاع کو نہر میں نہاتے دیکھ کر اردگرد کے علاقہ سے آئے ہوئے منچلوں نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی اور خواجہ آصف کے ساتھ ساتھ وہ بھی گرمی کو ختم کرنے میں مصروف رہے۔